17

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر عوام کو ہرممکن حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد

مری حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کئے جانے پر مری میڈیا کی طرف سے اس کھلی خلاف ورزی پر خبروں کی اشاعت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مری اور اے ایس پی مری کا ایکشن کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر عوام کو ہرممکن حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد کرانے کی کیلئے اقدامات شروع کردئیے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے نادرہ آفس مری میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں اور سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے تاکہ اس موذی کورونا وائرس سے لوگوں کو بچایا جاسکے،سول ڈیفنس اہلکاروں نے ناردہ آفس میں اپنی ڈیوٹیاں دینی شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں