40

مری میں سبزی فروٹ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے

ملکہ کوہسار مری میں سبزی فروٹ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے مری انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ،،تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل زندہ مرغی کی قیمت 80 سے 90 روپے کلو میں فروخت کی جارہی تھی جبکہ رمضان المبارک شروع ہوتے ساتھ ہی ہیں اس کی قیمت 130 140 کلو تک جا پہنچی جبکہ رمضان المبارک کو دوسرا عشرہ شروع ہوتے ساتھ ہی زندہ مرغی 200 کلو سے زائد فروخت کی جانے لگی، گوشت مارکیٹ موٹر ایجنسی، کاٹ روڈ میں مرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ چھوٹا اور بڑا گوشت کے اپنے اپنے ریٹ ہے مری انتظامیہ کی جانب سے کوئی ریٹ چیک نہیں کیے جاتے عوام مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور منافع خور رمضان میں دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا لگی مری انتظامیہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے مری انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرتی جس کے باعث گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے سبزی فروٹ آلو پیاز کی قیمتوں دو گنا زیادہ وصول کی جا رہی ہیں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود تاحال مری کی عوام کو ریلیف نہیں مل سکا اہل علاقہ میں وزیراعظم عمران خان وزیراعلی عثمان بزدار اور کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں