breaking news murree 15

یونین کونسل پوٹھہ شریف علیوٹ کے گاؤں دڑہ میں جھگڑا ایک شخص شدید زخمی

مری یونین کونسل پوٹھہ شریف علیوٹ کے گاؤں دڑہ میں جھگڑا ایک شخص شدید زخمی ہوگیاریسکیو1122 کے اہلکاروں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا واقعات کے مطاب گذشتہ روز یونین کونسل پوٹھہ شریف کے گاؤں دڑہ میں چند افراد میں جھگڑا ہوگیا اس دوران ایک شخص رضالت ولد وارڈ عمر38 سال شدیدزخمی ہوگیا جھگڑے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مری کے امدادی کارکن فوری طور پر ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں