Rescue 1122 Murree 16

مری اورشہر کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری

مری حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین اور انچارج ایمر جنسی آفیسرانجینئر کامران رشید کی زیرنگرانی ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 مری کی جانب سے تحصیل مری اورشہر کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ماڈل پولیس سٹیشن کلڈنہ،عثمانیہ مسجد رتی گلی،کریانہ مارکیٹ رتی گلی،کالی مٹی بازار،بنیادی مرکزصحت کالی مٹی،باڑیاں بازار،جامع مساجد اور دیگر اہم پبلک مقامات پر سپرے کیاگیا اے سی مری اور انچارج ایمرجنسی آفیسر نے عوام کوہدایت کی ہے کہ شہری حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ اورریسکیو1122 کے عملے سے مکمل تعاون جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں