murree-newsmurree 14

اُم المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی حیات ِ مبارکہ

مری اُم المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی حیات ِ مبارکہ سے ان کے عشقِ الٰہی‘ خوف ِ خدا‘ماسویٰ اللہ سے بے رغبتی اور عشق و اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا درس ملتا ہے،سیدہ خدیجۃالکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ اور اس اُمت کی پہلی ”ماں“ہیں، اُمت ِمسلمہ کی تمام عورتیں سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اپنا آئیڈیل بنا کر ان کی طرز زندگی کو اپنائیں،تاکہ ان کوگھریلو زندگی میں سکون اور آخرت میں آرام میسر آئے۔ان خیالات کا اظہار ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے 10 رمضان یوم وفات سیدہ خدیجۃالکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ام المؤمنین سیدہ خدیجۃالکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ کے حیات مبارکہ اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر قوم کا کردار بدلنے میں نمایاں رول ادا کر سکتے ہیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ”(سابقہ) امت کی عورتوں میں سب سے افضل مریم بنت عمران ہیں اور (اس) امت کی عورتوں میں سب سے افضل خدیجہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں