254

مری ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کی اسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین سے ملاقات

مری ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کی اسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین سے ملاقات اس ملاقات میں ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی ۔جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی ۔راجہ مسعود آصف عباسی جنرل سیکرٹری سٹیزن فورم مری ۔واحد مصطفی عباسی ۔قاری راشد نواز عباسی نائب امیر جے یو آئی مری ۔میڈیا کی طرف سے سنئیر صحافی بابر مغل ۔تاج بخاری ۔راجہ عثمان علی ۔حنیف ترک بھی موجود تھے ۔
اس میٹنگ میں مری سے لاک ڈاون میں نرمی کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ۔جس میں ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے جنرل سیکریٹری راجہ یاسر ریاست عباسی نے کہا کہ اس لاک ڈاون نے غریب طبقہ کو بے حال کر دیا ہے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں.انھون نے کہا کہ وہ تمام ایس او پی جو ہمیں دئے جائیں گے ان پر منو ان عمل کیا جائے گا ۔اور اس پر عمل کروائیں گے ۔جس میں ہر ہوٹل میں سینیٹائیزر واک تھرو گیڈ ۔سکینگ کا عمل اور ہیند سینیٹائیزر ہوٹلوں کے اندر لگائے جائین گے اور ان پر ہر یال عمل کروایا جائے گا ۔حکومت اس صورت ہال میں کوئی ریلیف پیکج ان لوگوں کے لئے اعلان کرے ۔اسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے ہوٹل نمائندوں کو یقین دلوایا کہ وہ ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اعلی حکام کو خصوصی طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ مری کے غریب دھاڑی دار طبقہ کو ریلیف مل سکے ۔اور ہم کوشش کریں گے سب سے پہلے مری کو لاک ڈاون کیا گیا اس لئے مری اعلی حکام کو مری کے کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں