dsp traffic murree raja saeed new 129

مری میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے۔ قانون کی بالادستی قائم کی جائے۔ سعید اختر

مری میں ٹریفک نظام کو بہتر طور پر رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک وارڈنز اپنے فرائضِ منصبی کو بڑے احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبرنے سختی سے احکامات جاری کیے کے ماہ رمضان مبارک میں عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے جن پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے عمل کراتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کے اسکوارڈ تشکیل دیتے ہوئے ان کو ہدایات جاری کی کہ سرکل مری میں ٹریفک کے بہترین انتظامات فراہم کیے جائیں۔ راجہ سعید اختر نے یہ بھی کہا کہ مر ی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل درّمد کراتے ہوئے عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور آؤٹ سٹی سے آنے والی تمام گاڑیوں کو مری کے انٹری پوائنٹس سے واپس کیا جاتا ہے تا کہ اس کورونا وائرس جیسی مرض سے مری کی عوام الناس کو بچایا جا سکے۔ دوسری جانب رمضان مبارک کے مہینے میں عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تحصیل مری کے تمام بازاروں میں ٹریفک وارڈنز افسرن کی اضافی ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں تا کہ عوام الناس کہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔راجہ سعید اختر نے عوام الناس سے اپیل ہے کہ دوران ڈرائیونگ صبر تحمل سے ڈرائیونگ کریں اور لین لائن کا خیال رکھیں، سرکل مری میں ایک قوم ایک قانون پر عملدرآمد اکرایا جائے، سرکل مری میں کسی بھی جگہ بغیر نمبر پلیٹ، بغیر لائسنس، کالے شیشے، بغیر ہیلمنٹ کے گاڑیوں کے خلاف قانون کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ ملکہ کوہسار مری میں قانون کی بالا دستی قائم کی جا سکے۔ پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر پابندی کریں یہ اپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں