murree 1122 26

مری:کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری

مری:کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری حکومت پنجاب اور اسسٹنٹ کمیشنر مری زاھد حسین کی ھدایت پر انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 مری کی جانب سے مری شہر کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ھے اس حوالے سے تحصیل مری جن میں جھیکا گلی بازار۔جامع مسجد۔ہل ڈھولو روڈ۔ٹیکنیکل کالج۔آرمی چک پوسٹ۔لوئر ٹوپہ روڈ۔پی۔اے۔ایف۔حبیب بنک سمیت دیگر اھم مرکزی جہگوں پر سپرے کیا گیا- شہری حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں