Abdul Salam MS THQ MURREE 188

تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں کورونا وائرس کے 7 کنفرم مریض داخل

مری تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری میں اس وقت کورونا وائرس کے 7 کنفرم مریض داخل ہیں جو کہ سب کے سب علامات کے بغیر ہیں ان تمام مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب وسائل کے مطابق تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں چونکہ کوروناایمرجنسی کی وجہ سے وارڈ بنائی گئی تھی جس میں ابھی مرمت کاکام جاری تھا اسلئے اس بلاک میں گیس کی سہولت نہیں تھی پھر بھی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالسلام عباسی نے مریضوں کو الیکٹرک ہیٹر بھی فراہم کردئیے ہیں جبکہ گیس کا ایک ہیٹر بھی دوسرے بلاک سے کنکشنکگا مہیا کردیا گیا ہے پانی کی الگ ٹینکی وارڈ کیلئے مختص ہے جس میں ہر وقت پانی موجود رہتا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر،نرس اور سینٹری وکرروزانہ وارڈ کا راؤنڈکرتے ہیں جبکہ ایم ایس اور سپروائزرکانمبربھی مریضوں کو دئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ان سے رابطہ کیاجاسکے اسکے علاوہ مریضوں کو روزانہ منرل واٹر،سحری اور افطاری کا تمام سامان ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی طرف سے مہیا کیاجاتا ہے،واش روم میں پانی کا عارضی کنکشن لگا ہوا ہے جس میں ہر وقت پانی موجود رہتا ہے تمام داخل مریضوں کے مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں