ر اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین 30

مرکزی انجمن تاجران مری کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین سے ملاقات

مری مرکزی انجمن تاجران مری کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین سے ملاقات صدر مرکزی انجمن تاجران مری راجہ طفیل اخلاق کی قیادت میں جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران مری راجہ اکمل نواز،سینئر نائب صدرواجد عباسی،جوائنٹ سیکرٹری عامرعباسی،سیکرٹری اطلاعات ونشریات خاورمری اور سیکرٹری مالیات عمران بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اورموجودہ کوروناوائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن کے باعث تاجروں کی مشکلات سے آگاہ اور بتایا کہ مری کے جن تاجروں کو دوکانیں کھولنے کی حکومتی ہدایات کے مطابق طے کردہ سی پی اوز (طریقہ کار)کے تحت اجازت دی گئی ہے وہ ان پر مکمل عملدرآمدکررہے ہیں،اس اسسٹنٹ کمشنر مری نے ان انجمن تاجران کے وفد کو یقین دلایاکہ آئندہ دودنوں تک انجمن تاجران مری اور تاجروں کو ایک بڑی خوشخبری دینگے جس پر مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے انکا شکریہ اداکیا اور ہرممکن انتظامیہ سے تعاون کا یقین دلایا بعد ازاں مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر نے دیگر عہدیداروں اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے ہمراہ لوئر بازار،موچی مندی،سبزی منڈی،تحصیل روڈ اور دیگر بازاروں کادورہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں