Rescue 1122 Murree picture 14

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات

مری حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید کی نگرانی میں ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو1122 مری کی جانب سے مری شہر اور تحصیل بھر کے دیگر مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ہفتہ کے روز تحصیل مری کے مقامات سہربگلہ بازار،جامع مسجد علیوٹ بازار،پھگواڑی پولیس سٹیشن،گورنمنٹ ہسپتال پھگواڑی سمیت دیگر اہم پبلک مقامات پر بھی سپرے کیاگیا انچارج ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 مری نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں ریسکیو1122 ہروقت آپ کی مدد اورخدمت کیلئے حاضر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں