الخدمت فاؤنڈیشن 22

الخدمت فاؤنڈیشن کورونا کے خلاف جنگ میں پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

مری الخدمت فاؤنڈیشن کورونا کے خلاف جنگ میں پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس مہلک وبا سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے ہوئے ہے آج سے الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن لاہور میں کورونا کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کا آغاز کرنے جارہی ہے الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر چوک چوبرجی میں قائم کردہ کووڈ 19ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور کریں گے جبکہ صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، اکرام الحق سبحانی اور عبدالعزیز عابد سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد تقریب میں شرکت کرے گی،اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل مری نے سینکڑوں مستحق اورسفیدپوش افرادمیں راشن تقسیم کرچکی ہے جبکہ تحصیل بھر میں جراثیم کش سپرے بھی کیاگیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں حفاظتی کٹس،سیٹائزر اور فیس ماسک بھی عطیہ کرچکے ہیں۔