Murree picture 136

حالیہ شدید بارشوں کے دوران لینڈسلائیڈنگ کی زد میںآنے کے باعث گھر مکمل تباہ ہوگیا

مری غریب اخبار فروش جاوید اختر ولد محمدنواز کا گھر جو مری کی یونین کونسل سہربگلہ موضع ہوکڑہ کیرہ میں واقع ہے پورا مکان جو چار کمروں پر مشتمل تھا بمعہ قیمتی گھریلوسامان کے حالیہ شدید بارشوں کے دوران لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے کے باعث مکمل تباہ ہوگیا ہے اور متاثرہ اخبار فروش جاویداختر اپنے اہل خانہ سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے متاثرہ شخص نے حکومت پنجاب،ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ممبر صوبائی اسمبلی لطاسب ستی،اسسٹنٹ کمشنر مری اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے مکان کا تخمینہ لگاکر اس کی مالی امداد کی جائے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کیلئے چھت فراہم کرسکے۔