shop fine 19

مری شہر کے گرد نواح کے بازارون میں چھاپے مارکر گراں فروشوں کو جرمانے

مری (راشد مغل)اسسٹنٹ کمشنر مری کی ہدایت پر پرائس کنٹرول انسپکٹروں کے مری شہر کے گرد نواح کے بازارون میں چھاپے مارکر گراں فروشوں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد دکانوں کو سیل کر دیا ہے روز نامہ جہان پاکستان میں خبر کی اشاعت کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے پرائس کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر ناصر حسین عباسی اور طارق قریشی کو مری شہر سے محلقہ بازاروں جھیکا گلی سنی بینک ع باڑیاں علیوٹ کے بازاروں میں چھاپے مارنے کی ہدایت دیتے ہوئے منصوعی مہنگائی کا موجب بننے والے تاجروں ے کاروائی کرنے کا حکم دیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ناصر حسین عباسی سینر انسپکٹر پرائس کنٹرول اتھارٹی نے طارق قریشی کے ہمراہ چھاپے مارتے ہوئے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد دکانوں کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا مری کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری اور میونسپل کارپوریشن انسپکٹروں کی طرف سے منصوعی مہنگائی اورلاک ڈاون کے دوران بغیر اجازت کے اپنے طور پردوکانیں کھلنے والوں کے خلاف کی جانے والی کاروائی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے اسسٹنٹ کمشنر مری اپنے فرالض کو بخوبی سرانجام دیتے ہوئے منصوعی مہنگائی سے مری کے عوام کو ریلیف دلوایتے رہے اور آئندہ بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں