GPO murree 17

مری کے تاجروں کی طرف سے دکانیں کھلنے اجازت دینے کا مطالبہ

مری (راشد مغل) مری کے تاجروں کی طرف سے دکانیں کھلنے اجازت دینے کا مطالبہ زور پکڑ تا جارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر مری کے ساتھ انجمن تاجران مری کے نمائندہ وفود کی ہونے والی ملاقات اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری مصروفیات کے باعث راولپنڈی چلے جانے کی وجہ سے نہ ہو سکی انجمن تاجران مری کی اسسٹنٹ کمشنر مری کے ساتھ میٹنگ کی اطلاع سنتے ہی تاجروں کی ایک بہت بری تعداد جناح ہال پہنچ گئی لیکن اسسٹنٹ کمشنر ایک اہم میٹنگ کے سلسلے میں راولپنڈی چلے جانے سے انجمن تاجران مری اور اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کے ساتھ مری کے تاجروں کو دکانیں کھلنے کی مشروط اجازت دینے کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ نہ ہوسکی یوں تاجروں کی بہت بری تعداد نے انجمن تاجران مری کے صدر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں رمضان المبارک میں دکانیں کھلنے اجازات دی جائے کیونکہ ہم ایک ڈیڑھ ماہ سے بے روز گار ہیں ہمیں بس ہو گے ہیں کیونکہ اب ہم میں زندگی کا نظام چلنے کے لیے دکانیں کھلنے کے سوا کوئی چار نہیں رہا ہے اگر ہمیں دکانیں کھلنے کی مری انتظامیہ اجازت نہیں دیتی ہے تو ہمیں مری انتظامیہ یا پھر حکومت پنجاب ہماری مالی امداد کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے فی کس تاجر کے حساب دے تاکہ ہم اپنے اہل عیال کا پیٹ پال سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں