shop fine 170

مری گراں فروشوں کے خلاف کاروائی مختلف دکانوں پر بارہ ہزار سے زائد جرمانے

مری گراں فروشوں کے خلاف کاروائی مختلف دکانوں پر بارہ ہزار سے زائد جرمانے عوام کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین صاحب کے حکم پر پرائس کنٹرول انسپیکٹر ناصر محمود اور طارق قریشی ہمراہ سول ڈیفنس اہلکاروں کے جھیکا گلی، سہربگلہ، الیوٹ بازار میں سبزی فروشوں کے ریٹ چیک کیے گے۔ دوران چکنگ کچھ دکانداروں کے ریٹ مناسب نہ پائے جانے کی صورت میں ان کو 12000 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گے۔ اس کے علاؤہ الیوٹ بازار کی انجمن تاجران کے صدر نے سول ڈیفنس کے اہلکاروں سے خصوصی میٹنگ بھی کی جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اور ایسی تمام دکانیں بند کروا دی گئی جن کے کھولنے کی اجازت پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے نہیں دی گئی تھی ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں