مری تحصیل مری اور مری شہر کے ہزاروں مضاربہ متاثرین حالیہ کورونا وائرس کی وجہ سے دوماہ سے سنگین صورتحال کی وجہ سے مزید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں مضاربہ متاثرین میں بزرگ پنشنرز،بیوہ خواتین،یتیم بچے اور بیرون ممالک سے واپس وطن پہنچنے والے لوگ شامل ہیں، رمضان المبارک کا مقدس ماہ اور کوروناوائرس میں ان کی اور انکے اہل خانہ کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں زندگی بھر کی کل جمع پونجی مضاربہ کی نظر ہوچکی ہے وہ اورانکے خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں متاثرین مضاربہ مری نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ادائیگیوں کو جلد ازجلد یقینی بنائیں تاکہ ان کی زندگیاں اس عذاب سے نکل سکیں اللہ پاک اس نیک کام کا صلہ آپ کو دیں گے۔