مری اخبار روش کوروناوائرس کی وباء آنے سے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں اخبارفروش روزانہ کی بنیاد پر اخبارفروخت کرکے اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں جبکہ مری کے اخبارفروش کوروناوائرس کی وباء کے باعث دوماہ سے شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اخبار فروش روزانہ اخبارفروخت کرکے ہی گزراوقات کرتے تھے اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا روزگار باالکل ختم ہوچکا ہے لہذا حکومت اور اخبارفروش یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ٹکاخان ان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار اخبار فروش یونین مری کے جنرل سیکرٹری گلستان عباسی،دیگر عہدیداروں عمران عباسی،چوہدری ذوالفقار،ریاست عباسی،قادر عباسی اوردیگر نے اپنے بیان میں کیا۔