ضروریات زندگی کی تمام اشیا 26

رمضان المبارک کا مقد س مہینہ کم آمد ن والے افراد فروٹ کو دیکھ تو سکتے ہیں

مری کے بازاروں میں چیک اینڈبیلنس نہ ہونے سے مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کررکھ دی ہے رمضان المبارک کا مقد س مہینہ کم آمد ن والے افراد فروٹ کو دیکھ تو سکتے ہیں مگر خریدنہیں سکتے ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے ہر بازار کے اپنے اپنے نرخ ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت فاروق ڈار نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری اور دیگر ذمہ داران باہر نکلے اورعوام کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے اعلیٰ حکام سے بھی فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں