Rescue 1122 picture 21

کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے کلورین ملے پانی سے جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری

مری حکومت پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر مری زاھدحسین کی خصوصی ہدایات پر انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئرکامران رشید کی زیر نگرانی مری شہر کے اہم مقامات مرحباء چوک،مال روڈ،تحصیل روڈ،جناح ہال،مسلم کمرشل بنک،اسلامی بنک،حبیب بنک،نیشنل بنک،عسکری بنک،زرعی ترقیاتی بنک،میونسپل کمیٹی آفس،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری سمیت دیگر اہم مراکز پر کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے کلورین ملے پانی سے جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری ریسکیو 1122 مری کے اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ریسکیو1122 مری مشکل کی اس گھڑی میں عوام کوہرممکن ریلیف دینے کی کوشش میں مصروف ہے کوروناکے مریض کو ہسپتال منتقلی کا عمل ہو یاکلورین ملے پانی سے جراثیم کش اسپرے ہو ریسکیو 1122 کا عملہ ہروقت تیار ہے خوف اور پریشانی کی کیفیت میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کا عملہ ہر وقت تیار ہے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 عوام کی مدد اور خدمت میں پیش پیش ہے،کوروناوائرس سے مشتبہ اور متاثرہ مریضوں کو بطریق احسن ریسکیو سروس مہیا کی جارہی ہے انچارج ایمرجنسی آفیسر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں انتظامیہ اور ریسکیو سٹاف کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں