Ehsas-program 93

مری احساس پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والے مردوخواتین کو شدید مشکلات کاسامنا

مری نادرہ آفس مری کی بندش سےاحساس پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والے مردوخواتین کو شدید مشکلات کاسامنا بعض مستحقین کے انگوٹھے کے نشان نہیں ملتے اور کئی کو دیگر مسائل کاسامنا ہے جو کہ صرف نادرہ آفس سے ہی حل ہوسکتے ہیں مستحقین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کو حکومت کی طر ف سے ملنے والی بارہ ہزار روپے کی امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا حکومت ناردہ آفس مری کو روزانہ کی بنیاد پر تین یا چار گھنٹے کیلئے کھولنے کی اجازت دے تاکہ مستحقین اپنی مالی امداد حاصل کرکے اپنی گزراوقات کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں