مری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں پانی کی قلت مریضوں کیلئے واش روم جانامشکل ہوگیا باالخصوصی قرنطین کئے گئے افراد کو اس معاملے میں بے پناہ مشکلات کاسامنا ہے پانی نہ ہونے کے باعث واش روم میں ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے سینٹر ی ورکرز بھی قرنطین میں آئسولیشن میں چلے جانے کے باعث حالات مزید بگڑ گئے ہیں تحصیل انتظامیہ فوری پانی کے مسئلے کو حل کرے اور اعلیٰ حکام سٹاف کی کمی کوپورا کریں بصورت دیگر یہاں آنے والے مریض مزید کئی لوگوں کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔