murree-news murree 20

تریٹ کے مقام پر ٹریفک حادثہ

مری جی ٹی روڈ تریٹ کے مقام پر ٹریفک حادثہ تریٹ پٹرول پمپ کے قریب غلط اورٹیکنگ پر سوزوکی وین اور کارمیں تصادم دو افراد محمدجلیل ولد ظہورساکن لورہ کے پی کے عمر 36 سال اور آصف ول شریف الدین عمر چالیس سال ساکن مظفرآباد، زخمی حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی افراد ابتدائی طبی امداد دی اور زخمیوں کو اکبرخان نیازی ہسپتال سترہ میل اسلام آباد شفٹ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں