مری پی سی بھوربن کے کوروناوائرس کے مزید تین مریضوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں منتقل کردیا گیا گذشتہ دن 26 اپریل کو پی سی ہوٹل بھوربن سے کورونا کے تین مریض جنکے ٹیسٹ مثبت آئے تھے انکو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کردیا گیا میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے اپنی نگرانی میں مریضوں کو کورونا کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کروایا جبکہ ڈاکٹر وقاص راؤ نے مریضوں کا معائنہ کیا مریضوں میں افضال قریشی کا تعلق کاہیاہ یونین کونسل روات سے،انعام عباسی کا تعلق دہلہ پھگواڑی سے ہے تیسرے شخص کامران شاہ کا تعلق ضلع بٹگرام تحصیل لائی سے ہے ان مریضوں سے افضال قریشی اور انعام عباسی پی سی ہوٹل میں الیکٹریشن ہیں جبکہ کامران شاہ پی سی کا مالی ہے،ان مریضوں میں سے انعام عباسی پانچ اپریل سے آٹھ اپریل تک اپنے گھر میں بھی چھٹی پر گیاتھا جس پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کہا ہے کہ انعام عباسی کے گھروالوں اور دیگر جن لوگوں سے انعام عباسی ملتا رہا ہے انکو کورینٹائین کیاجانا ضرور ی ہے۔