راشن کے بیگ تقسیم 29

کورونا وائرس سے متاثرہ غریب ونادار لوگوں میں راشن تقسیم

مری مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہپلپ ٹرسٹ دیول کے زیر انتظام کورونا وائرس سے متاثرہ غریب ونادار لوگوں میں راشن تقسیم کیاگیا ایم ایس او دیول کے کنوینئرسعد شاہد عباسی نے میڈیاکو بتایا کہ 100 سے زائد کورونامتاثرین کوراشن تقسیم کیاگیا ہے او ر رمضان المبارک میں دیول بازار میں دو مختلف جگہوں پر غریب،ناداراورمستحق لوگوں کے لئے سستا رمضان بازار لگایاگیا ہے جس سے عوام کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایس او کے ورکرزپورے پاکستان مستحقین کی مدد کررہے ہیں ایم ایس او اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔