murree Rescue 1122 19

مری شہر کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری

مری حکومت پنجاب اورتحصیل انتظامیہ کی ہدایات پر انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید کی نگرانی میں ممکنہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو1122 مری نے مری میں صفائی کی ذمہ دار کمپنی البائراک کے اسسٹنٹ منیجر مری احسن شاہد،زونل آفیسر ساجد علی اور سینٹری ورکروں کے تعاون سے مری شہر کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے تحصیل مری میں پی اے ایف گارڈ روم لوئر ٹوپہ،پریموگرل ریسٹورنٹ،کپ کافی ریسٹورنٹ ڈنہ موٹروے،دربار لوئر ٹوپہ،پولیس چیک پوسٹ لوئرٹوپہ،جامع مسجد سمیت دیگر اہم مرکزی مقامات پر سپرے کیاگیا انچارج آفیسر ایمرجنسی سروس نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ ہم آپکی حفاظت کیلئے 24 گھنٹے حاضرہیں شہر ی بھی حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمدکریں اورغیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں