ورداتوں میں ملوث گینگ 15

مری پولیس کی کاروائی، مویشی چوری کی ورداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

مری پولیس کی کاروائی، مویشی چوری کی ورداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چوری کیاگیابچھڑا اوراسلحہ وایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی ورداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کے ملزمان عامر یونس اور صدام حسین کو گرفتاکرلیار، ملزمان کے قبضہ سے چوری کیاگیابچھڑا اوراسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کرلیاگیا، ملزمان نے دوران تفتیش مویشی چوری کرنے کے بعد قصائیوں اور منڈیوں میں مویشی فروخت کرنے کا انکشاف کیا،ملزمان کے انکشاف پر دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس کی طرف نے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد اور مری پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں