forest-murree 18

مری محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا سرگرم

مری اور گردونواح میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا سرگرم ہو گیا مری کے خوبصورت اور گھنے جنگلات میں سر سبزوشاداب درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے یہ تصاویر بانسرہ گلی کے قریب جنگل کی ہیں جہاں پر درجن کے قریب سر سبز درخت کا ٹے جا چکے ہیں جس کی اطلاع ڈی ایف او مری کو بھی دی گئی لیکن شاید انکے پاس ایکشن لینے کا وقت ہی نہیں ایک طرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وزن کلین اینڈ گرین پاکستان کا ہے اور دوسری طرف اس کے برعکس جنگلات کے حکام کی ملی بھگت سے سرسبزوشاداب درختوں کی کٹائی دھڑلے سے جاری ہے عوامی حلقے سراپا احتجاج ہیں جنہوں نے اعلی حکام سے واقع کا نوٹس لے کر ٹمبر مافیا اور جنگلات کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں