کرونا وائرس 26

مری کشمیر ی محلہ اور دھارجاوا کے قرنطینہ کئے گئے افراد کے ٹیسٹ نیگٹو(منفی) آگئے

مری کشمیر ی محلہ اور دھارجاوا کے قرنطینہ کئے گئے افراد کے ٹیسٹ نیگٹو(منفی) آگئے جسکے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت مل گئی اہل علاقہ کی درخواست پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر وکروناوائرس کے فوکل پرسن رانا کرامت علی نے فوری طور پر انکے گھر پہنچ کر انہیں وہاں سے اٹھاکر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا اور ان کی رپورٹیں تجزیہ کیلئے روانہ کیں اور کشمیر ی محلہ کے میاں اور بیوی کو قرنطین کیاگیا تھا جبکہ دھار جاوا کے چند افراد نے خود جبکہ باقی ماندہ کو عوامی شکایت پر قرنطین کیاگیا تھا جنکے ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد علاقے میں موجود خوف وہراس کی فضاء ختم ہوگئی اور تمام لوگوں کو قرنطین سے آذادی مل گئی اہلیان علاقہ نے ڈی ڈی ایچ او مری اور فوکل پرسن وتحصیل ہیلتھ انسپکٹر کی فوری کاروائی، کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں