murree news 23

مری میں کنسٹریکشن کے لیے باہر سے آنے والوں مزدوروں کا روکا جائے

مری میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد بیس تک پہنچ گئی ہے مری میں کوروناوائرس خطرناک صورتحال اختیار کر گیا مری جیسے محفوظ ترین علاقہ میں انتہا درجہ کی غفلت سے دس دن کے اندر کورونا وائرس ایک دم نمودار ہوا بے احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے دو جانوں کو نگل گیا اور بیس افراد کو نشانہ بنا لیا
مری میں باہر سے آنے والے لوگوں اور بڑے پیمانے پر تعمیرات کے لئے باہر سے آنے والے مزدورں کو روکا جائے کیونکہ مری اور دیگر جگہوں میں چیکنگ یا سکریننگ کا عمل فیل ہو چکا ہے جہاں دیگر بے احتیاطیوں کی وجہ سے کرونا پھیلا وہاں ایک بڑی وجہ باہر سے آنے والے تعمیرات کا کام کرنے والے مزدور بھی ہیں موجودہ صورتِ حال میں کورونا وائرس نے مری کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی حکومت کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا اس خطر ناک صورت حال پر مری میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اہلیان مری کا مطالبہ ہے کہ مری میں کرونا کی وباء پھیلنے کے نتیجے میں مری سترہ میل دونوں ٹول پلازوں کو مکمل سیل کیا جاۓ مری کے شہریوں کو بھی شدید ایمرجنسی کے علاوہ سفر کی اجازت نہ دی جاۓ مری کے تمام داخلی و خارجی کو مکمل سیل کیا جاۓ ساتھ مری کی انتظامیہ کی سست روی دیکھنے میں آرہی ہے کہ بہت سے دوکانیں جن کو اجازت نہیں وہ بھی کھلی ہوئی نظر آرہی ہیں اور بازاروں میں چہل پہل بھی معمول کے مطابق ہوتی جا رہی ہے جسے فوری کنٹرول کیا جاۓ اور حکومت کی طرف سے تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد كرایا جاۓ مری پی سی ہوٹل میں کرونا وائرس پھیلانےوالے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے مری انتظامیہ پی سی ہوٹل میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام رہی جن کی غفلت اور کوتاہی کے باعث یہاں کے چالیس کے قریب ہوٹل ملازمین بند ہوٹل میں موجود رہے جن کے آپس کے میل جول کے بعد کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا لیکن مری انتظامیہ ہوٹل خالی کروانے کے بجائے دعوے کرتی رہی اور حقائق تو یہ ہیں کہ مری کی انتظامیہ جو عام لوگوں کے لئے قانون پر عمل درآمد کروانے کے لئے سخت لائحہ عمل اپناتی آئی ہے وہاں فائیو سٹار ہوٹل پر نرمی سے حالات کشیدہ ہو گئے جس سے مری میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں