مری پریس کلب کے صدر سدھیراحمدعباسی نے اراکین مری پریس میں اپنی طرف سے فیس ماسک اور سینٹائرزتقسیم کئے انہوں نے کہا کہ مری کے صحافی اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اس لئے ضروری سمجھتے ہوئے میں نے یہ فیصلہ کیاکہ تمام اراکین مری پریس کلب کو ہروقت استعمال کیلئے ماسک اور سینٹائزر دینا ضروری ہے لہذا تما م ممبران اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ماسک اور سینٹائزر لازمی استعمال کریں۔