Raja Taufail Ikhlaq murree 116

لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

مری حکومت پنجاب کی جانب سے مری سمیت دیگر سیاحتی مراکز پر عائد کی جانے والی پابندی اور لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیاجائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو روز گار میسر آ سکے اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ طفیل اخلاق نے اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین سے ملاقات کر کے مری کی تاجر برادری کو لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے معاشی حالات سے آگاہ کیا انہوں نے رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ اور افطاری کی چیزوں کی دکانوں کو کھولنے کے حوالے سے ایس او پی تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اے سی مری نے پکوڑے سموسے وغیرہ کی دوکانیں سہہ پہر تین بجے سے افطاری کے وقت تک کھلی رکھنے کی یقین دہانی کرائی انجمن تاجران کے صدر نے 30 اپریل کے بعد پنجاب حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں