dsp traffic murree raja saeed 89

ڈی ایس پی ٹریفک مری تبدیل، راجہ سعید کو سرکل مری میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعینات

مری سرکل مری میں ڈی ایس پی ٹریفک مری تبدیل، راجہ سعید کو سرکل مری میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کر دیا گیا چیف ٹریفک آفیسرضلع راولپنڈی سید علی اکبر شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے راجہ سعید نے چارج سنبھالتے ہی مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز کو شفٹ وائز بریفنگ دی اور تمام سیکٹر ہائے کا جائزہ لیا اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اور کورونا وائرس جیسی موزی مرض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور سرکل مری میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر اہم ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دی کہ اپنی ڈیوٹی مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سر انجام دیں کوئی بھی آؤٹ سٹی گاڑی مری کی حدود میں داخل نہ ہو۔ سرکل مری میں کرونہ جیسی مرض سے بچاؤ کے لئے داخلی راستوں (سترہ میل ٹول پلازہ، لوئرٹوپہ ٹرن، پھگواڑی بازار، کنڈاں بازار، باڑیاں بازار، بانسرہ گلی چوک)پر ٹریفک وارڈنز،افسران و ضلع پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے تا کہ کوئی بھی آؤٹ سٹی گاڑی مری میں داخل نہ ہو،ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید نے ٹریفک وارڈنز افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے خوش اسلوبی اور حسن اخلاق سے پیش آئیں، ٹریفک قوانین پر سختی سے پابندی کرائیں، عوام الناس کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے، بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز افسران کو انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا اور ڈیوٹی میں غفلت و لا پرواہی برتنے والے ٹریفک وارڈنز افسران کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں یہ اپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بناتے ہیں، سرکل مری میں کسی بھی جگہ پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک آفس مری رابطہ نمبر051-9269200پر یا ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں