سیاحوں 24

مری میں سیاحوں اور ملک بھر سے گرمی کا موسم گزارنے کیلئے لوگوں کی آمد کاسلسلہ جاری

مری میں سیاحوں اور ملک بھر سے گرمی کا موسم گزارنے کیلئے لوگوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے تمام داخلی راستوں پر چکنگ نہ ہونے کے برابر ہے جسکے باعث کورونا وباء کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ایک طرف تحصیل انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی نقل وحرکت اور انکے کاروبار کو مکمل بند کررکھا ہے جبکہ دوسری جانب ملک بھر سے لوگوں کو مری مری میں داخلے کی مکمل اجازت دی جارہی ہے ایک گاڑی میں سوار 5 افراد میں سے ایک کا شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں داخلے کی اجازت دے دی جاتی ہے جو بطور شاہد ڈھال ان افراد کے ساتھ ہو انتظامیہ اس سلسلے میں فوری سخت ایکشن لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں