نماز تراویح 31

حکومت اور علماء کی مشاورت کے نتیجہ میں نماز اور نماز تراویح کی ادائیگی

جامع مسجد علی المرتضی سنی بینک مری میں ، حکومت اور علماء کی مشاورت کے نتیجہ میں نماز اور نماز تراویح کی ادائیگی کے حوالے سے سے جولائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے اس کی روشنی میں جامع مسجد علی المرتضی سنی بینک میں باضابطہ طور پر انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو مسجد اور اہل علاقہ کے ذمہ داران پر مشتمل ہے جو کہ انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے مسجد میں حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں میں پنجگانہ نماز اور نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے مسجد سے قالین اٹھا دیے گئے ہیں اور فرش کو کلورین کے محلول سے دھویا گیا بعدازاں نمازیوں کی سہولت کے لیے لئے مناسب وقفہ رکھنے کے لئے لیے مسجد کے ہال میں نشانات لگا دیے گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ پنجگانہ نماز اور نماز تراویح کی ادائیگی کے حوالے سے انشاءاللہ اللہ محفوظ طریقے سے نمازی حضرات احتیاطی تدابیر کے مطابق اپنی نماز ادا کرسکیں گے اس سلسلہ میں مسجد کے داخلی راستہ پر ہینڈ سینیٹا ئزرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور نمازیوں کی آگاہی کے لیئے مختلف جگہوں پر پینا فلیکس بینرزبھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں