مری پریس کلب کی گورننگ باڈی اور جنرل کونسل کا باضابطہ اجلاس گذشتہ دن زیر صدارت صدر مری پریس کلب سدھیر احمد عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اراکین مری پریس کلب نے شرکت کی اس موقع پر سوشل فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سدھیر احمد عباسی نے کہا کہ ہم مری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے،انہوں نے موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر تمام صحافیوں کو اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بغیر کسی حفاظتی کٹس اور دیگر ضروری سامان نہ ہونے کے باجود مری کا میڈیا کورونا وائرس کے حوالے سے بھرپور رپورٹنگ کررہا ہے انہوں نے کہا کہ مری کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور بہت جلد صحافیوں کو مزید سہولتیں بھی فراہم کردی جائینگیں اجلاس سے سینئر نائب صدر مری پریس کلب ظفر اقبال رحیم مری یونین آف جرنلٹس کے صدر تاج حسین بخاری،مری الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری سجاد احمد عباسی دیگر عہدیداروں خواجہ وامق اقبال،حیدر علی مغل،بابر رشید مغل،عثمان مانی،عثمان علی،اظہر منہاس،سجاد احمد عباسی،واجد عباسی،سہیل راجپوت،وقاص قریشی،شوکت رشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور بروقت مری پریس کااجلاس منعقد کرنے پر صدر سدھیر احمد عباسی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صدر مری پریس کلب سدھیر احمدعباسی نے اپنی جانب سے تمام اراکین مری پریس کلب سینٹائرز،گلوز اور فیس ماسک بھی دئیے ،بعد ازاں مری انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے ضروری انتظامات نہ کرنے کیخلاف جی پی او چوک مال روڈ مری پر کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے اور ناکون کوختم کرنے پر آگاہی واک بھی کی اور انتظامیہ کو پیغام دیا کہ فوری طور پر مری میں کوروناوائرس کو روکنے اور فوری ناکے لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔