murree8murree8 163

مری میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیاحوں کی مری آمد نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ملکہ کوہسار مری میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیاحوں کی مری آمد نے خطرے کی گھنٹی بجادی، مری انتظامیہ کی نااہلی اور مری راولپنڈی سے بغیر کسی چیکنگ اور سکریننگ آمد اورناکوں کے خاتمے کے باعث مری میں کورونا وائرس وباء کے بڑی پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ مری میں اب تک متاثرہ افراد کی تعدادمیں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دوافرادکورونا وائرس کے باعث موت کی وادی میں چلے گئے ہیں، مری کے داخلی راستوں پرقائم تمام ناکے ختم کردئیے گئے ہیں جسکی وجہ سے مری میں دیگر شہروں سے لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے اور بغیر سکریننگ کے لوگ مری شہر میں داخل ہورہے ہیں جس سے اس موذی وباء کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے اگر مری شہر میں یہ وباء پھیل گئی تو اس کو قابوکرنا مشکل ہوجائیگا اگر زندگی رہی تو سب کاروبار بھی چلیں گے اوردیگر معاملات بھی ٹھیک ہوجائینگے وگرنہ سب کچھ ختم ہوجائیگا کورونا وائرس کو بارہ سے گھرنہ لیکرجائیں جہاں آپ کے بزرگ اور بچے ہیں جو اسکاشکار ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں