Rescue 1122 murree 28

تحصیل بھر میں جراثیم کش کلورین ملے پانی کے سپرے کا سلسلہ جاری

مری ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو1122 مری کی جانب سے تحصیل بھر میں جراثیم کش کلورین ملے پانی کے سپرے کا سلسلہ جاری اس حوالے سے سیاحتی مرکز کے اہم مقامات پولیس سٹیشن نیومری،جامع مسجد نیومری،کریانہ مارکیٹ نیومری بازار،چیئرلفٹ پتریاٹہ،واپڈا آفس،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری سمیت دیگر اہم مرکزی مقامات پر سپرے کیاگیا انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری نے اپنے پیغام میں عوام کوہدایات دیں کہ وبائی مرض کے باوجود ریسکیو زپیشہ ورانہ طریقے سے شب وروز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر تمام اہم مقامات پر ریسکیو1122 مری کے جوان پوری ذمہ داری سے کلورین ملے پانی سے سپرے کررہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت پنجاب اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئیں احتیاظی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری طورپر گھروں سے باہرنہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں