راجہ اشفاق سرور 31

سرورلاج گھوڑاگلی مری

مری سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،لیگی رہنما ؤں سینیٹرمصدق ملک،سابق وفاقی وزیر،خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلیمان رفیق،سابق گورنر کے پی پی سردار مہتاب خان سابق ایم این اے،ملک ابرار،راجہ وقار ممتاز،سابق ایم پی اے راجہ حنیف،سابق میئر راولپنڈی سردارنسیم،سابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہدسعیداور دیگر نے گذشتہ دن سرورلاج گھوڑاگلی مری میں مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور اور اسامہ سرور سے تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ پرپہنچے مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ راجہ اشفاق سرور مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائیگا وفاداری،خوداری اور بلندحوصلہ کے ساتھ سیاست کرکے پارٹی کا پرچم بلند رکھااس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت،اعلیٰ درجات اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں