breaking news murree 17

ابرار عباسی اور عبداللہ عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے

مری ابرار عباسی اور عبداللہ عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 16 اپریل کو شام چار بجے میونسپل کمیٹی کے دس افسران بمعہ پولیس فورس وایلٹ فور س ہمارے ہوٹل انٹرنیشنل موٹر ایجنسی مری آئے اور زبردستی ہمارے ہوٹل کو غیر قانونی طور سیل کرنے کی کوشش کی،چیف آفیسر ایم سی مری ملک واجد،آفس سپریٹنڈنٹ بدرالسلام،ٹیکس انسپکٹر عمران عباسی،ٹیکس انسپکٹر خالد عباسی نے کہا کہ ہمیں اے سی م ری زاہدحسین نے نے احکامات کئے کہ ہوٹل اور دوکانوں کو سیل کردو ہم عدالت کا حکم امتناعی بھی ان کو دکھایاتو انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی آرڈر کو نہیں مانتے اسکے بعد شدید عوامی ردعمل پرانہیں وہاں سے واپس جانا پڑا ملک کے موجودہ سنگیین صورتحال اور نئے قوانین کی موجودگی میں یہ سراسر غیر قانونی عمل ہے ایسی کاروائی کا حکم جس نے بھی دیا ان افسران اور پولیس کیخلاف توہین عدالت کا کیس درج کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں