Mubarik Abbasi picture 88

حلقہ این اے 57 اور پی پی چھ سے منتخب نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں

مری حلقہ این اے 57 اور پی پی چھ سے منتخب نمائندے تحریک انصاف کے کارکنوں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مری اور تحصیل آفیسر پلاننگ سمیع اللہ نے لوئرٹوپہ میں عرصہ 60 سال کیبنوں میں کاروبار کرنے والوں کو بیروزگار کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے یہ حضرات میکڈونلز کمپنی کو غیر قانونی طور پر ملی بھگت کرکے زمین دینے کی کوششیں کررہے ہیں جبکہ لوئر ٹوپہ ایئر بیس کے ذمہ دار بھی عوام کو بیروزگار کرنے میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں،عدالتی حکم امتناعی کے باوجود اے سی مری،سمیع اللہ نیازی،حساس ادارے کے ذمہ دار اور دیگر نے چھٹی کے دن اتوار کے دن حکم امتناعی کو نظر انداز کرتے ہوئے ہمارے کیبنوں کو سیل کردیا جس وقت ہم غریب لوگ سب لوگ کوروناوائرس کی وجہ سے اپنے گھروں میں حکومتی ہدایت کے مطابق میں تھے ہم نے ان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کروا دیا ہے، ہمارے منتخب نمائندوں نے ہمارا آج تک کوئی خبرگیری نہیں کی منتخب نمائندے صرف ٹی وی چینلز پر ہی نظر آتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف مری کے رہنماء وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی مبارک عباسی،محمد الیاس عباسی،حاجی ابرار،عمران حسین مغل،عامر عباسی،محمد جاوید عباسی،قاری عبدالوہاب،طاہر عباسی اور گل باز مغل نے مری پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم جدی پشتی یہاں کے رہائشی ہیں اور طویل عرصہ سے یہاں کاروبار کررہے ہیں اے سی مری،ٹی اوپی اور دیگر نے غیر قانونی طور پر بغیر کسی نوٹس کے ہمارے کیبنوں کوسیل کردیا ہے جہاں سے ہم اپنے بچوں کو روزگارکماکر رزق حلال دیتے تھے موجودہ مشکل ترین حالات میں ہمارا روزگارچھیننا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ لوئر ٹوپہ کے ذمہ داران نے عدالت میں سلینڈر بھی کردیاتھا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بے گھر لوگوں کو گھر دینے کیلئے فکر مند ہیں لیکن یہاں انتظامیہ ہمارے روزگار بھی چھین رہی ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مری سے کامیاب کرایا اوردن رات محنت کی ایسے میں منتخب نمائندوں نے ہم کو پوچھا تک نہیں عمران خان ان کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ ہرگز جاری نہ کریں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ غریب لوگوں کیخلاف کاروائی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر مری کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیاجائے،انہوں نے کہا کہ ممران اسمبلی کو یہ بھی پتہ نہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکر حاجی ابرار مغل کا مکان حالیہ شدید بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر مکمل تباہ ہوگیا ہے لیکن منتخب نمائندوں نے آج تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہم جوعرصہ دراز سے کاروبارکررہے ہیں ہمیں سکیورٹی رزک قرار دیاجارہا ہے جبکہ میکڈنولز کو زمین دے رہے ہیں کیا وہ سکیورٹی رزق نہیں ہے انہوں نے اپیل کی ہے کہ ان کی کیبن فوری طور پر کھولے جائیں اور ایساکرنے والوں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں