29

صداقت علی عباسی نے جناح ہال مری میں ہونے والے اجلاس میں سوشل فاصلے کی دھجیاں بکھیر دیں

مری ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے جناح ہال مری میں ہونے والے اجلاس میں سوشل فاصلے کی دھجیاں بکھیر دیں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مری بھی موجود تھے جبکہ عوام کی ایک بڑی تعداد کو بھی دعوت دی گئی تھی جسکے باعث اجلاس میں بڑی تعدادمں لوگوں نے شرکت کی دعوت لوگوں کاکہنا ہے کہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر لوگوں کو سوشل فاصلے رکھنے کا درس دینے والے ایم این اے نے خود ہی اپنی باتوں کی نفی کردی مری میں کوروناوائرس پھیلنے کے کئی کیس سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے جبکہ گذشتہ دن ایم این اے صداقت علی عباسی اور مری انتظامیہ نے جناح ہال مری میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں اسسنٹ کمشنر مری ناصرولائت، پی ٹی آئی مری کے رہنماؤں،کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سوشل فاصلوں کادرس دینے والوں نے خود ہی اس کی نفی کردی مری میں گذشتہ دنوں سے کوروانا وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوئے ہیں جن کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے پہلاکیس افلاطون عباسی بھی آج پمز ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے جو مری میں اپنے علاقہ میں بہت سے لوگوں سے ملتے بھی رہے تھے۔لیکن ایسی صورتحال میں مری میں عارضی طور پر تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر بھی اس اجلاس میں عوام کے ساتھ موجودرہے جو انتہائی خطرناک بات ہے اجلاس میں گپ شپ کے علاوہ کوئی بھی اہم گفتگو نہیں ہوئی،ادھر دافلاطون عباسی کے علاقہ جو دھارجاوا میں ہے وہاں ڈھوک نلہ کو سیل کرنے کیلئے سکیورٹی ادارے بعد ازدوپہر روانہ ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں