Rescue 1122 Murree 31

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات

مری تحصیل انتظامیہ کی ہدایت پر انچارج آفیسر ریسکیو1122 انجینئر کامران رشید کی نگرانی میں ممکنہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو1122 مری کی جانب سے تحصیل بھر کے مختلف اور اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے تحصیل مری جن میں تبلیغی مرکزبانسرہ گلی،گھوڑا گلی بازار،ملٹری کالج گھڑیال،جامع مسجد گھوڑا گلی،ساملی ہسپتال کمپنی باغ،جنرل بس سٹینڈ مری سمیت دیگر اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری نے اس موقع پر کہا کہ شہری حکومتی اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئیں جاری ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔