راجہ اشفاق سرور 20

تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کے لوگ ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئے

مری مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدرراجہ دفتر عباسی ،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی اور لیگی رہنماء سابق نائب ناظم مری سٹی مرز اسہیل بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی وفات کے ساتھ ہی تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کے لوگ ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئے جو دوسرے شہروں میں جاکر بڑے فخر سے یہ کہاکرتے تھے کہ ہم راجہ اشفاق سرور کے حلقے سے ہیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ انکا قائد نہ بکتا ہے اور نہ جھکتا ہے وفاداری اور وقار کی سیاست اسکی پہنچا ن تھی 1988 سے لیکر 1018 تک سیاست میں بہت سے نشیب وفراز آئے لیکن راجہ اشفا ق سرور کے سامنے ہمیشہ وقار ،وفا اور خوداری نے انہیں دیگر سیاست دانوں پرممتاز کئے رکھا آج یہ دونوں تحصیلیں سیاسی طور پر یتیم ہوچکی ہیں کیونکہ راجہ اشفاق سرورجیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے اور ایسی شخصیات کو اس طرح کی صلاحتیں قدرت کی عطاء کردہ ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں