Akhidmat foundtion 68

الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل مری نے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا

مری الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل مری نے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا انہوں نے مری پریس کلب،امتیازشہید روڈ،ڈاکخانہ چوک،مال روڈ مری،سترہ میل ٹول پلازہ،مری کی مساجد،پولیس سٹیشن مری اور دیگر مقامات پر کوروناوائرس سے بچاؤکیلئے جراثیم کش سپرے کیا جس کی نگرامی جماعت اسلامی پی پی 6 مری زون کے امیرمری کے صدر غلام احمدعباسی،افتخار احمد عباسی جنرل سیکرٹری پی پی 6 مری زون،عطاء الرحمان عباسی صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل مری،امتیاز احمد عباسی رہنماء الخدمت فاؤنڈیشن مری،حمادالمحمود اوردیگر کررہے تھے انہوں نے مری پریس کلب کے صحافیوں کیلئے فیس ماسک اور سینٹائرز بھی عطیہ کئے مری پریس کلب کے عہدیداروں،اراکین مری پریس کلب اور اہلیان علاقہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی اس مشکل گھڑی میں دی جانی والی عوامی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں