راجہ اشفاق سرور 20

سابق صوبائی وزیر ومسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور کی وفات

مری سابق صوبائی وزیر ومسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور کی وفات پر سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،لیگی رہنماء معین الحق اور لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدرغالب بشیر عباسی نے گہرے دکھ ورنج کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے اہلیان مری کے ساتھ ساتھ پنجاب کے عوام بھی ایک ایک تاریخ ساز رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں انکی سیاسی خدمات کے علاوہ عوام سے انکی محبت ڈھکی چھپی نہیں تھی انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں جہاں پارٹی قیادت کا ساتھ دیا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ان کے اس اعلیٰ کردار کی وجہ سے قائدمیاں محمدنواز شریف اور میاں شہبا ز شریف کو پر مکمل اعتماد کرتے تھے ان کی عوامی خدمات کو طویل ریکارڈ بھی عوام کے سامنے ہیں انہوں نے بلا تفریق مری،پاکستان اور پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت کی ان کی کمی کئی دھائیو ں تک محسوس کی جائیگی انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک راجہ اشفاق سرور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں