Rescue 1122 picture 27

مری کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکو روکنے کے پیش نظر

مری کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکو روکنے کے پیش نظر ریسکیو 1122 مری کی جانب سے تحصیل بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین کی ہدایت پر انچارج ایمرجنسی ریسکیو1122 انجینئر کامران رشدی کی زیر نگرانی حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 کی جانب سے اور تحصیل انتظامیہ مری کے تعاون سے تحصیل بھر کے اہم پبلک مقامات جی پی اوچوک،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری،اسسٹنٹ کمشنر آفس،جناح ہال،ریڈکریسنٹ،آرمی چیک پوسٹ پنڈی پوائنٹ،کینٹ ایریا سمیت دیگر اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا گیا اس موقع پر انچارج ایمرجنسی آفیسر مری کا کہنا تھا کہ جراثیم کش کلورین سپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز او راہم مقامات پر جراثیم کاخاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ کیاجاسکے انہوں نے بتایاکہ کلورین سپرے کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد ر جاری رہیگاعوام حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اورغیر ضروری اپنے گھروں سے باہرنہ نکلیں تاکہ اس موذی مرض کو شکست دی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں