Murree picture 74

کورونا وائرس کے باعث شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران سفید پوش اوردیہاڑ دار خاندانوں کی پریشانی

مری جذبہ خدمت سے سرشارمری کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے کورونا وائرس کے باعث شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران سفید پوش اوردیہاڑ دار خاندانوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے مری ویلفیئر سوسائٹی قائم کرکے اپنی مدد آپ کے تحت پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم اکٹھی کرکے شہر کے چار سو مستحق خاندانوں کو گھر گھر جاکر بغیر کسی نمائش کے راشن تقسیم کیا اس کارخیر میں بیرون ممالک سے بھی انہوں نے اپنے دوستوں اس میں حصہ ڈالا اس سوسائٹی کے روح رواں وقاص رمضان ڈار کہا کہنا ہے کہ غریب اور سفید پوش لوگوں کی مددکاخیال آتے ہی میں نے سب سے پہلے اپنے خاندان کے افرد سے رقم اکٹھی کی اور پھر دوستوں کو دعوت دیکر اس کار خیرمیں شریک کیا ہم نے جلد ہی اپنے مقصد کو عملی جامہ پہناتے ہوئے متحق افراد تک راشن پہنچایاجس کا سلسلہ ہم جاری رکھیں گے اور مزید لاک ڈاؤن کی صورت میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں