murree-newsmurree 32

مری طاہر عباسی نے سی اوٹی ڈی سی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

مری طاہر عباسی نے سی اوٹی ڈی سی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اس سے قبل وہ ممبر ٹی ڈی سی بھی تھے طاہر عباسی ادارے کے آغاز سے ہی بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر رہے مختلف بین الاقوامی شعبوں میں انکی شاندار کارکردگی رہی پبلک ریلیشن آفیسر ٹی ڈی سی پھلگراں راجہ زین کے مطابق نئے سی ای او اپنے تجربے اور صلاحیتوں سے ادارے کی کامیابی میں کلید ی کردار ادا کرینگے ڈاکٹراسجد حمید نے کہا کہ طاہر عباسی کی بطور سی ای او ذمہ داری سنبھالنے سے پوری ٹیم کو ایک حوصلہ ملا ہے اورانکی رہنمائی میں ہم مزید محنت اور لگن سے ادارے کیلئے کام کرینگے ٹی ڈی سی پاکستان کا پہلا ذیابیطس ہسپتال ہے مذکورہ تنظیم نے رجسٹر کرایا ذیابیطس کے مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے بلاامتیاز معیاری طبی خدمات اور سہولیات مہیاکرنے کیلئے ادارہ ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں