Sadaqat abbasi 86

مستحق افراد کیلئے 4.5 ملین روپے کے امدادی سامان ،صداقت علی عباسی

مری ترجمان وفاقی حکومت،صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب وممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی قیادت میں قائم کمیٹی نے مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے تحصیل مری کیلئے مستحق افراد کیلئے 4.5 ملین روپے کے امدادی سامان کی گاڑیاں مری کیلئے روانہ کی گئی ہیں اسی طرح دیگر چار تحصیلوں میں بھی امدادی راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیاجارہا ہے صداقت علی عباسی کی خصوصی ہدایت پر تحصیل مری کیلئے انکے دفتر فارم ہاؤس نمبر 44 مارگلہ ٹاؤن آرچرڈ سکیم سے کئی گاڑیاں سب سے پہلے روزمرہ کی ضروریات کا تمام سامان لیکر گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں ایم این اے صداقت عباسی نے اس موقع پر وطن پاک کو اس موذی کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی دعا کی اور مخیر حضرات،سماجی وفلاحی تنظیموں کواس کار خیر میں انکے ساتھ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ آپ کے تعاون سے اس مشکل گھڑی میں کئی مزید خاندانوں کی مدد کی جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کاسلسلہ جاری رکھاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں